ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کے روز اپنی تاریخ کا انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے نے چمن پھاٹک پر تجاوزات کے نام پر ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک کو اکھاڑ دیا۔انتظامیہ کی جانب سے چمن ٹرین کی حفاظت کے لیے لگائے گئے گیٹ، جنگلے اور کانٹے بھی اکھاڑ لیے گئے،
اس معاملے پر ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی مشینری قبضے میں لے لی۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کو نہ تو اعتماد میں لیا اور نہ ہی آگاہ کیا گیا، حکام کے مطابق کارروائی سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ڈی ایس ریلوے نے کارروائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے کے عملے کے خلاف ریلوے پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ریلوے پھاٹک گرانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔