کوہلو: تھدڑی ندی میں ڈوبنے والا بچہ 24 گھنٹے بعد بھی تاحال نہیں ملا

کوہلو: تھدڑی ندی میں ڈوبنے والا بچہ 24 گھنٹے بعد بھی تاحال نہیں ملا

کوہلو: تحصیل ماوند کے علاقے تھدڑی میں ندی میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کا عمل 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود جاری ہے، مگر ابھی تک بچہ بازیاب نہیں ہو سکا۔ لیویز حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز سے مقامی افراد اور لیویز کی جانب سے تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔لیویز کے قواِر ایف کے ماہر تیراکوں کی ٹیم گزشتہ 7 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن کا حصہ ہے اور بچہ تلاش کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا اور ان کی پوری ٹیم اس مشن پر مرکوز ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں