بلوچستان سپر لیگ سیزن 3 کا شاندار آغاز آج ہوگا
کوئٹہ (اسپورٹس رپورٹر)بلوچستان سپر لیگ سیزن 3 کا شاندار آغاز آج 21 اپریل بروز منگل شام 8 بجے ہوگا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوگی، جس میں شائقینِ کرکٹ کو دلکش فائر ورکس، موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور محفل کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔تقریب میں بلوچستان بھر سے کرکٹ شوقینوں، نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ مختلف معروف شخصیات، کھلاڑی اور مہمانِ خصوصی بھی شریک ہوں گے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق بلوچستان سپر لیگ سیزن 3، کھیل کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ شائقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کر کے اس میلے کو کامیاب بنائیں۔”پخیر راغلے، وش آتکے بلوچستان” کے نعروں سے گونجنے والی یہ شام نہ صرف کرکٹ بلکہ بلوچستان کی ثقافت، جوش و جذبے اور یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ ہوگی۔