ماہ رنگ بلوچ کو رہا کردیا گیا
کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماه رنگ بلوچ کو طویل حراست کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کی تصدیق انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلاء نے کی ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جبری گمشدگی نےبلوچستان بھر میں انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی تھی، جبکہ ان کی رہائی کے لیے مختلف شہروں میں مظاہرے اور سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ کو گزشتہ کئی ہفتوں سے گرفتار کیا گیا تھا، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔