بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما سمی دین بلوچ نے سردار اختر مینگل اور بی این پی میڈیا سیل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ سردار اختر مینگل نے مسلسل حمایت اور جرات کے ساتھ بی وائی سی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کی۔
سمی دین بلوچ نے اپنی رہائی کو اجتماعی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام بی وائی سی رہنما اور کارکنان رہا نہیں ہو جاتے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی تحریک ہمیشہ پرامن رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پرامن جدوجہد آگے بڑھے گی اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تمام افراد کی رہائی اور حقوق و انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔