جعفر ایکسپریس 16 روز بعد پھر رواں

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد پھر رواں

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد پھر رواں

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہو گئی اور پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو روانہ کیا، جبکہ جعفر ایکسپریس کل کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کو مایوسی ہوگی، ہم دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا، جہاں خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 18 فوجی اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اب، 16 روز بعد، جعفر ایکسپریس دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں