غیر حاضر ڈاکٹر برداشت نہیں کیے جائیں گے،بخت محمد کاکڑ
قلعہ سیف اللہ : صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہےکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ غیر حاضر ڈاکٹر کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر تاج محمد کو جلد بحال کیا جائےگا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بھی جلد بحال کیا جائےگا۔ آج سے قلعہ سیف اللہ کے ہسپتال میں صحت کارڈ کی سہولت بھی فراہم کرکے عوام کا علاج ومعالجہ شروع کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید ظفر کلیم، ڈاکٹر امیر اللہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کی غیر فعالیت کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگی۔ باہومیٹرک سسٹم لگایا جائےگا۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹروں اور اسٹاف کی حاضری چیک کی جائےگی۔
صوبای وزیر صحت نے اسسٹنٹ کمشنر کو یدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کا وزٹ کرکے رپورٹ ارسال کریں تاکہ ہسپتال فعال ہوجائے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ ہسپتال میں جلد ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف تعینات کیا جائےگا۔ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ستیاب وسائل فراہم کرےگی*