بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک، مختلف واقعات میں جانی نقصان
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سکندر آباد کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علا قے کیچی بیگ سکندرآباد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بم لے کر کہیں رکھنے کے لئے جارہا تھا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے نعش ہسپتال منتقل کر دی اور ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔زیر داخلہ نے واقعے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Post Views: 41