کوئٹہ میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ
کوئٹہ میں رات گئے پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او زرغون آباد تھانہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، فائرنگ ایک دوسری گاڑی میں سوار مسلح افراد نے کی، جو فوری طور پر فرار ہو گئے۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے
Author
Post Views: 45