قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید

قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق لیویز فورس کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے بعد حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

جبکہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی نواز نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے بہادر سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے تحفظ اور عوام کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیویز اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں