خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، جدید اسلحے سے فائرنگ جاری

خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، جدید اسلحے سے فائرنگ جاری

خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، جدید اسلحے سے فائرنگ جاری

خاران (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع خاران میں یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکوں کے بعد جدید اسلحے سے وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے، جس کے باعث شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دھماکے خاران شہر میں عشاء کی اذان کے فوراً بعد سنائی دیے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ابتدائی دھماکوں کے بعد مسلسل فائرنگ کی جا رہی ہے، جس کی آوازیں دور دور تک سنی جا رہی ہیں۔ واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، اور لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دھماکوں کی نوعیت اور حملے کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ علاقے میں خوف و ہراس کے پیش نظر تجارتی مراکز اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے خاران کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ممکنہ مشتبہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں