گوادر میں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم

گوادر میں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم

گوادر میں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں وزارت خوراک و تحفظ کے حکام نے بتایا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس بنایا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے ۔حکام وزارت خوراک نے بتایا کہ چین کیساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے ،

گودار میں چینی کمپنی یہ کام کریگی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پوچھا کہ زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نھیں کرتے جس پر حکام وزارت خوراک و تحفظ نے بتایا کہ زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے ، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہا ئوس کے لیے درخواستیں آرہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ نئی چینی کمپنیوں سے گدھوں کے سلاٹر ہا ئوس سے متعلق گفتگو چل رہی ہے ۔رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ پاکستان میں گدھوں کا استعمال کم ہو رہا ہے ، لوڈر رکشوں نے جگہ لیلی ہے ، اچھی نسل کے گدھوں کی بریڈنگ ہونی چاہیے ۔

سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتا یا کہ رواں سال بیرون ملک سے گندم نہیں خریدی جائیگی اور نہ ہی وفاقی و صوبائی حکومتیں گندم خریدینگی کیون کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ، 2 سو ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے صرف 14 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت کے حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں درآمدات پر ٹیکس کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے جس سے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں