وزیرِاعظم کا خصوصی دورہ کوئٹہ، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں، اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “جب تک ایسے بہادر جوان قوم کے تحفظ کے لیے موجود ہیں،
دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔” وزیرِاعظم نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے عزم کو بھی دہرایا اور کہا کہ افواج پاکستان اور عوام دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے شانہ بشانہ ہیں۔
وزیرِاعظم نے بلوچستان میں دہشتگردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”اس دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی موجود تھے۔