کوئٹہ، امریکا پلٹ لڑکی کے قتل میں والد اور ماموں گرفتار
کوئٹہ میں امریکہ سے آئی ہوئی لڑکی کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کی بلوچی اسٹریٹ میں تیرہ سال کی لڑکی کےقتل کیس میں اسکے والد اور ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والد نے سالے کیساتھ ملکربیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس کےمطابق ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ مقتولہ نامناسب ویڈیوز بنانے لگی تھی
جس پر اسے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے قتل کاکیس سیرئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس سے قبل لڑکی کے والد نے بتایا تھا کہ وہ اٹھائیس سال سے امریکہ میں تھا اور پندرہ جنوری کوبچوں کے ہمراہ لاہور اور پھر بائیس جنوری کو کوئٹہ آیا جہاں گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی جاںبحق ہوئی۔