کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف ہو ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے،

يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں