کوئٹہ(ویب ڈیسک)مختلف دھشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنیوالے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزراء اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ھمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنیکا اعلان کیا۔مختلف دھشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اھم دھشت گرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ دھشتگرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ریاست پاکستان اور ان کی سیکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپکو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی لیے استعمال کرینگے. دھشتگرد کمانڈر نے نجیب اللہ کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، پہاڑوں پر لڑنیوالے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔بلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دھشتگردی کا گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہے، دھشتگردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لیجاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلیے راستہ کھولا ہے۔