حب کو ماڈل شہر بنانےکا عزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی دعوت پر حب کا دورہ کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق صحت اور ترقی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اعلی نے حب کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈسٹریل اسٹیٹ طویل عرصے سے نظرانداز رہی ہے
لیکن موجودہ صوبائی حکومت اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا حب کی ترقی ہمارے دور میں یقینی ہوگی اور صدر زرداری کی ہدایت پر بھرپور اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان نے حب کے لیے کئی اہم منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام، حب ماسٹر پلان کی منظوری، جام غلام قادر اسپتال کو انڈس اسپتال کے سپرد کرنا، ضلعی کونسل اور ٹان کمیٹی کو 25، 25 کروڑ روپے کی فراہمی، ساکران کو تحصیل کا درجہ دینے، لوہی کو ٹان کمیٹی بنانے پر غور، بے نظیر بھٹو نرسنگ کالج کا قیام اور گڈانی سے حبکو تک 16 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ حب کے مزدوروں اور کسانوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا
میر سرفراز بگٹی نے صنعتکاروں کو حب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ حب کو ترقی کا حقیقی مرکز بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حب کی ترقی کے لیے میر علی حسن زہری جیسے مخلص نمائندے ضروری ہیں اور ان کی رہنمائی میں حب کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے گا قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے اپنے خطاب میں حب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کا ذکر کیا اور علاقے کی ترقی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ وزیراعلی سرفرازبگٹی کاحب دورے میں اعلان کردہ ترقیاتی پیکیج ضلع حب کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا حب ماسٹر پلان کیلئے 1ارب روپے ریلیز ہو گئے ہیں جبکہ 8ارب روپے سے زائد لاگت کے خطیر فنڈز سے حب میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے شانہ بشانہ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رہیگا ان خیالات کااظہار صوباءوزیر نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے اعزازمیں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر علیٰ حسن زہری نے کہا کہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کے حب جلسے میں کئے گئے اعلانات کی روشنی میں ضلع حب کے عوام کو حب ماسٹر ڈیویلپمنٹ پلان پیکج دیا گیا ہے حب ماسٹر پلان کے 1ارب روپے ریلیز ہو گئے ہیں
جبکہ 8ارب روپے سے زائد خطیر رقم سے حب شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں وزیراعلی بلوچستان کے تعاون سے گڈانی جیل کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب 30کروڑ روپے سے زائد لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گءہے میر علی حسن زیری نے کہا کہ۔ ضلع حب کے عوام کو گزشتہ چالیس سالوں کے دوران ترقی سے محروم رکھا گیا ہماری حکومت کےایک سال کے ترقیاتی منصوبے گرا¶نڈ پر موجود ہیں 450 ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری اور100سے زائد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں صوبائی وزیرنے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی مشاورت سے ضلع حب کی انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے گڈانی کی روڈنیٹ ورک منصوبوں کیلئے ماسٹرپلان ایک ارب چالیس کروڑکی لاگت سے گًڈانی جیل کی اپ گریڈیشن ساکران کوتحصیل اورلوہی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے پر وزیر اعلی کے مشکورہیں انہوں نے کہا کہ گڈانی سےحبکو تک 16کلومیٹر تک لنک روڈ منصوبے کا اعلان وزیراعلی کی عوام دوست پالیسی کی عکاسی کرتا ہے صوبائی وزیر نے وزیراعلی کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو نرسنگ کالج قیام کےاعلان کو پیپلز پارٹی چیئرمین کے وژن سے ہم آہنگ پالیسی کا حصہ قراردیاہے بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومت عوام۔ دوست اقدامات جاری رکھے گی”