سابق ڈی سی لسبیلہ میر افتخار بگٹی انتقال کر گئے

سابق ڈی سی لسبیلہ میر افتخار بگٹی انتقال کر گئے

سابق ڈی سی لسبیلہ میر افتخار بگٹی انتقال کر گئے

.سابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر افتخار بگٹی طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی تدفین کل ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں کی جائے گی۔میر افتخار بگٹی اپنی شاندار شخصیت، عوامی خدمت اور دیانت دارانہ کردار کے باعث مشہور تھے۔ انہوں نے بطور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مختلف شخصیات اور عوامی نمائندوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔مرحوم میر افتخار بگٹی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔مرحوم کے چاہنے والے ان کی یاد میں غمزدہ ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں