تربت میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

تربت میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

تربت کے علاقے ڈھنگ میں بم دھماکے کی ذمہ داری (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے سے ثابت ہوتا ہے دھشتگرد تنظیم مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، ایک جانب کالعدم بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کاعلمبردار قرار دیتی ہے تو دوسریجانب کالعدم بی ایل اے ان معصوم بلوچوں کی جان کی بھی دشمن ہے۔حملہ کالعدم بی ایل اے کی منافقت کا کھلا ثبوت ہے

اور انکی تربیت معصوم لوگوں کی جان لینا ہے۔ گزشتہ سال نو نومبر کو بھی خودکش حملے میں بی ایل اے نے دس بلوچ شہریوں کی جان لی تھی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اےعوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر ہے،

کالعدم بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس میں چار معصوم شہری جاں بحق اور معتدد زخمی ہوگئے۔ دھشتگرد حملے میں جاں بحق ہونیوالوں میںعبدالوہاب، نورخان، اعجاز اور لیاقت علی شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں