کوئٹہ، زلزلے کے جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوگئے

کوئٹہ،زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

کوئٹہ،زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

کوئٹہ میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے ضلع قلات کے جنوبی علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں، جسکے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کی پناہ مانگنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ اسکی گہرائی 33 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے ستائیس کلومیٹر جنوب میں تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی اٹھارہ کلومیٹر اور مرکز سبی سے بائیس کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ شہریوں نے زلزلے کے بعد حکام سے فوری امداد اور احتیاطی تدابیر کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنیکے احکامات جاری کر دیئے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں