کوئٹہ:گیس عدم دستیابی پر سریاب روڈ احتجاجاً بند

کوئٹہ:گیس عدم دستیابی پر سریاب روڈ احتجاجاً بند

کوئٹہ:گیس عدم دستیابی پر سریاب روڈ احتجاجاً بند

کوئٹہ سریاب کے علاقہ مکینوں نے گیس کی مسلسل عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاہی خان چوک سریاب روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاج کے نتیجے میں کوئٹہ، کراچی، اور سکھر جانے والی مسافر و مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم دستیابی سریاب کے علاقے میں روز کا معمول بن چکا ہے

اور اس مسئلے پر انتظامیہ مکمل طور پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار کی ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ بھاری بلز کی ادائیگی کے باوجود گاہی خان اور سریاب کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا رہی جس سے عوام سردی کے موسم میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔علاقائی مکینوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ورنہ ان کے احتجاج میں شدت لائی جائے گی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں