بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا "بی ٹی بی بی آفیشل" ایل ایم ایس ای بک ایپ لانچ کرنے کا اعلان

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا “بی ٹی بی بی آفیشل” ایل ایم ایس ای بک ایپ لانچ کرنے کا اعلان

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا “بی ٹی بی بی آفیشل” ایل ایم ایس ای بک ایپ لانچ کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ (بی ٹی بی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر گلاب خلجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ “بی ٹی بی بی آفیشل” ایپ 15 دسمبر کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہوگی اور بعد میں آئی او ایس پر بھی لانچ کی جائے گی۔اس ایپ میں بلوچستان کے مکمل نصاب کی ای بُکس، ویڈیو کورسز، نصاب کا ریکارڈ اور لیکچرز تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ ایپ میں ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ طلباء اپنے مطالعہ کردہ مواد پر اپنی رائے اور تاثرات دینے کے لیے فِیڈبیک اور ریویو فراہم کرسکیں گے، جس سے اساتذہ اور دیگر طلباء کو مفید معلومات حاصل ہوں گی۔

اس کے علاوہ، آئندہ اس ایپ میں ایل ایم ایس لائیو کلاسز، آن لائن ٹیوشن سروسز اور دیگر ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات شامل کی جائیں گی۔ڈاکٹر گلاب خلجی نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری میں بلوچستان کی مقامی آئی ٹی کمپنی ایچ ٹیل (ہارون ٹیکنالوجیز اینڈ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایپ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹکم (ایس ایل او) کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، اور اسے بنانے والی ٹیم میں بلوچستان کے نصاب سے فارغ التحصیل طلباء بھی شامل ہیں۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیمی وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا”بلوچستان کے ہر طالب علم کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں

کہ تمام بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع ملیں، تاکہ وہ اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔” گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے”تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کے ذریعے ہم اپنے نوجوانوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھول رہے ہیں، جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔”وزیر تعلیم بلوچستان محترمہ راحلہ حمید درانی کے تعلیمی وژن پر زور دیتے ہوئے کہا”ہمارے طلباء کو دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔ ہم اس تعلیمی انقلاب کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔”چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا:”تعلیم کے شعبے میں مضبوطی اور جدت کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہماری آئندہ نسلوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔”

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صالح محمد ناصر کاوژن”ہم صوبے کے دور دراز علاقوں تک معیاری تعلیم پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اقدامات طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔”یہ تمام اقدامات صوبے کے تعلیمی وژن کے تحت کیے جا رہے ہیں، تاکہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط اور جدید بنایا جا سکے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں