بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے،پروفیسر عبد الحلیم صادق

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے،پروفیسر عبد الحلیم صادق

کوئٹہ( پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن، سمالزئی ٹرسٹ کے بانی چیئرمین، ممتاز ماہر تعلیم ” پروفیسر ڈاکٹر عبد الحلیم صادق سمالزئی ” نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن کی اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ھوئے۔ اسے بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ کو مزید تباہی کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اس کا فوری ایکشن لیکر کاروائی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا۔کہ بلوچستان میں نصابی کتب فراہم کرنے کے ادارے ” بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ” میں میگا کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں.مبینہ طور پر بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصابی کتب کی اشاعت کا ٹھیکہ پنجاب کی ایک ایسی کمپنی کو دیا ہے۔

جو کسی بھی طور پر اس اہم ذمہ داری کے لیے اہل نہیں اس ٹھیکہ کی” بولی یا ٹینڈر ” میں قواعد و ضوابط کی بدترین خلاف ورزیاں کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کو بھاری ” نزرانہ ” کے عوض دی گئی۔ جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں جو ہر حوالے سے اس کے حقدار ہیں۔ انہیں اس اہم ٹھیکہ کے لیے نا اہل کیا گیا۔ جس کی تمام طر ذمہ داری بلوچستان ٹیکس بک بورڈ کے سربراہ پر عائد ہوتی ہے۔انھوں نے کہا۔کہ مذکورہ کمپنی نے کتابوں کی اشاعت کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ جس میں ناقص مٹیریل۔، ردی کاغذ وغیرہ کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

انھوں نے کہا۔کہ جس طرح سے گیم چلایا جارہا ہے۔ یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے۔ کہ آئندہ تعلیمی سال میں 25 فیصد بھی نصابی کتب دستیاب نہیں ھونگی۔ جو تبائی کے سوا کچھ نہیں۔ اور یہ بھی انکشاف ھوا ہے۔ کہ مزکورہ کمپنی سرکاری طور پر کتب تقسیم کرنے کے بجائے خود کتابیں تقسیم کرنے کی پلاننگ کررہی ہے۔ تاکہ کرپشن کو چھپایا جاسکے۔ آئندہ تعلیمی سال میں نصابی کتب کی بروقت دستیابی مشکل نظر آرہی ہے۔ اور اگر کتابیں دستیاب ہوئی بھی تو ان میں را مٹیریل ناقص قسم کا استعمال کیا گیا جا رہا ہے۔ یہ کتابیں دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں