الیکشن ٹربیونل نے پی بی 39 سے بخت محمد کاکڑ کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا ہے۔بلوچستان ھائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی (39) پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے جب کہ یہ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج عبداللہ بلوچ نے سنایا۔الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کو خارج کرتے ہوئے انتخابات میں ان کی جیت کو برقرار رکھا ہے۔بخت محمد کاکڑ کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداریاں سید واحد آغا اور نورخان نے دائر کیں تھیں۔الیکشن ٹربیونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اسلم اور نصیر احمد پیش ہوئے۔