کوئٹہ، ٹرانسپورٹروں کا 25 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ، ٹرانسپورٹروں کا 25 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ، ٹرانسپورٹروں کا 25 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان

بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹروں نے 25 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹروں کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹروں نے یہ اعلان مغوی مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف آل پارٹیز اور متاثرہ خاندان کے ٹرانسپورٹروں سے ملاقاتوں کے بعد کیا۔ مختلف ٹرانسپورٹر یونینز، ایسوسی ایشنز کے نمائندوں حاجی میر حکمت لہڑی، میر دولت خان لہڑی، حاجی عبدالقادر رئیسانی، میر امتیاز لہڑی، مکران ٹرانسپورٹ کے حاجی علی نواز لہڑی،ال بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، سیکرٹری جنرل حاجی میر اکبر لہڑی، نائب صدور حاجی موسی جان اچکزئی ،حاجی ولی خان اچکزئی ، حاجی سیف الدین بڑیچ،حاجی نصر اللہ دھوار، حاجی شمس اللہ اور دیگر نے نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا۔ کہ 25 نومبر کو بلوچستان میں ہر قسم کا پہیہ جام ہوگا۔

کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ اعلامیہ میں متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا۔ کہ دس دن گزرنے کے باوجود مغوی مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ مگر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر بھی بچے کے اغوا کاروں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ جو المیہ ہے۔

انہوں نے کہا۔ کہ سیکیورٹی اداروں کی کمزوریوں کی وجہ سے ہی بلوچستان میں امن و امان کا نام و نشان تک نہیں۔اور ٹرانسپورٹرز، قومی شاہرائیں اور مسافر تک محفوظ نہیں۔ انہوں نے مغوی مصور خان کاکڑ کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں