بلوچستان کے 11سالہ بچہ مصور کے ساتھ کیا ہوا ؟
کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا آج چوتھے روزبھی جاری ہے جب کہ وکلا تنظیموں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا۔مزید تفصیلات کوئٹہ سے اغوا ہونے والے دس سالہ بچے کو تاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا، بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بچے کے اہلخانہ اور تاجروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کی گئی ہیں۔گیارہ سالہ مصور کاکڑ کو چار روز قبل نامعلوم افراد نے جمعے کے روز پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب، دھرنے کے باعث اسمبلی کے باہر تعظیم چوک پر ٹریفک شدید متاثر ہونے سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا،
طلبہ کو اسکول وکالجز جانے میں اور دفاتر جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے اتوار کے روز کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کردیا جو صوبائی دارالحکومت کو صوبے کے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے، کوئٹہ چمن ہائی وے کی بندش کے باعث کوئٹہ چمن، پشین، ژوب اور لورالائی کے درمیان ٹریفک گھنٹوں معطل رہی جس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر درآمدی و برآمدی کاروبار بھی متاثر ہوا۔مظاہرین نے سرینا چوک اور ائیرپورٹ روڈ پر مرکزی زرغون روڈ کو بھی بند کیا، جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی اور صوبائی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔تاہم مظاہرین نے رات گئے سڑکیں کھول دیں اور اعلان کیا کہ وہ طالب علم کی بازیابی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔دریں اثنا، سینٹرل ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف 19 نومبر (منگل) کو کوئٹہ میں احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔
مغوی بچے کی بازیابی کیلئے گورنر بلوچستان کا آئی جی پولیس سے رابطہ
کوئٹہ(خ ن ) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سے چند روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اغوا ہونے والے معصوم بچے محمد مصور کے حوالے سے رابطہ کیا اور 10 سالہ معصوم مغوی بچے کی جلد بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے بچے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے فوری اور سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ہو سکے. انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے گورنر بلوچستان کو یقین دلایا کہ محمد مصور کو جلد تلاش کرنے اور اس کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
معصوم بچے کی عدم بازیابی ،آج کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاﺅن ہو گی ،آل پارٹیز
آل پارٹیز کے رہنما وںمغوی بچے کے لواحقین و انجمن تاجران نے کہا ہے کہ منگل کو کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتا ل ہوگی 20نومبر کو سکول کے معصوم بچوں کا مصور خان کاکڑ کے عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے چار روز بعد بھی معصوم بچہ بازیاب نہ ہوسکا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں بھر پور طور پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے جمعیت نظریاتی کے صوبائی صدر مولانا عبدالقادر لونی عوامی نیشنل پارٹی کے رشید خان ناصر نیشنل پارٹی کے چنگیز بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے غلام نبی مری جمعیت علما اسلام کے مولوی غلام سرور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ امان اللہ کاکڑ ااور دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصرا للہ خان زیرے نے کہا کہ 15نومبر کے صبح مصور خان کو اغوا کیا گیا معصوم بچہ بازیاب نہیں ہوسکا ہے
مرکزی انجمن تاجرا ن کی جانب سے منگل کو کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا تمام سیاسی پارٹیا ں سول سوسائٹی کی جانب سے کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رشید خان ناصر نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نیشنل پارٹی کے رہنما چنگیز بلوچ نے کہا کہ یہ مسئلہ مصور خان کے لواحقین کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان کا ہے عوام کو اغوا کاری کے خلاف نکلنا ہوگا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان میں ہمارے مائیں بچے سیاسی ورکرز ڈاکٹر وکلا تک محفوظ نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن منگل کو انجمن تاجران کے شٹر ڈاون ہڑتال میں اپنے اپنے علاقوں میں نکل کر احتجاج کریں گے
جمعیت علما اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہوتے ہوئے اپنی نا اہلی کی وجہ سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اگر اس کے خلاف تمام شہری نہیں نکلے تو معصوم مصور خان کی طرح ان کو بھی اٹھا لیا جائے گا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما کبیر افغان نے کہا کہ شہر غیر محفوظ ہوگیا ہے یہاں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں خوف وہراس کی وجہ سے والدین بچوں کو سکول سے نکال رہے ہیں پشتونخوا میپ انجمن تاجران کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینٹ میں مصور خان کے حق میں آواز اٹھائی گے جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر مولوی غلام سرور نے کہا کہ جمعیت علما اسلام انجمن تاجران کی جانب سے کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کرے گی منگل کو شٹر ڈاون ہڑتال میں مولانا عبدالواسع خود شرکت کریں گے قبائلی رہنما امان اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ تمام قبائل مصور خان کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں نا اہل حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے انجمن تاجران کے صدر عبدارلرحیم کاکڑ نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمروں کو نصب کیے ہوئے تین ماہ کا عرصہ نہیں ہوا ہے کہ 830کیمروں میں سے 630خراب ہوگئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے عوام شٹر ڈاون ہڑتال کو کامیاب بنائے تمام سیاسی جماعتیں جماعتوں کے کارکن منگل کے روز شٹر ڈاون ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ یہ صرف مصور خان کی اغوا کا معاملہ نہیں بلکہ اس شہر میں کوئی بھی محفوظ نہیں
کوئٹہ میں کمسن محمد مصور خان گزشتہ تین دنوں سے اغوا ہیں، شہر کے درمیان سے اغواکار سکول کا وین روکتے ہیں اور گن پوائینٹ پر زبردستی اپنے گاڑی میں سوار کر کے غائب کرتے ہیں۔ سوال یہ ہیں کہہ سینکڑوں کیمروں کے موجودگی میں ایک بچہ شہر کے وسط سے کیسے اغوا ہوتا ہیں۔ بتایا یہ جاتا ہے کہہ شہر کے سیف سیٹی کیمرے خراب ہیں، پھر اربوں روپے کس کے جیب میں گئے، اگر خراب ہیں تو ذمہ داروں سے کب پوچھیں گے۔ کیا مائیں اپنے بچے آپکے اغواء کاری کے لیے پیدا کرتے ہیں؟