ژوب میں قطری شہزادوں کا غیر قانونی شکار
قمردین ژوب میں قطری شہزادوں کا غیر قانونی شکار: پچھلے ایک ماہ سے قطر کے غیر قانونی شکاری شیخ طلال آل ثانی قمردین کاریز ژوب میں بغیر کسی اجازت کے شکار کر رہے ہیں، جس میں اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان کی طاقت کے ساتھ ڈی آئی جی پولیس بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے ہماری زمین اور قدرتی ماحول کو تباہ کر دیا ہے۔
پاکستان وائلڈ لائف اتھارٹی اور بلوچستان وائلڈ لائف ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ انہوں نے نہ تو کوئی واجبات ادا کیے ہیں اور نہ ہی مقامی لوگوں کو کوئی حق دیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہم اشر تحریک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس پیغام کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائیں تاکہ ہماری مقامی اراضی پر شروع اس قتل عام کو روکا جا سکےیاد رہے کہ سابق وزیراعلی میر قدوس بزنجو نے تمام عربوں و شکاریوں کے لائسنس منسخ کر کہ شکار پر پابندی لگائی۔