بلوچستان، ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

بلوچستان، ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

بلوچستان، ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

صوبہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی۔اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہےکہ کنویں سے یومیہ پچاس لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کی پیداوارکواچ گیس پراسیسنگ پلانٹ سےکامیابی سےمنسلک کردیاہےاو جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا،کہا کہ کنواں ایک سو فی صد اوجی ڈی سی کی ملکیت ہے یاد رہے کہ رواں سال اوائل میں پی پی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال پی پی ایل نے ادھی ساؤتھ 6 کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں