سیکورٹی صورتحال، خضدار،کیچ اور گوادر میں انٹرنیٹ ڈیٹا بند
گوادر ؛ ضلع خضدار،ضلع کیچ اور ضلع گوادر میں تمام موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کردینے کا احکامات جاری تفصیلات کے مطابق Balochistan حکومت پاکستان کی جانب سے کے ضلع خضدار،ضلع کیچ تربت اور ضلع گوادر میں تمام موبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیںاس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ ضلع پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا پہلے سے بند ہیں
اور ابھی خضدار،کیچ اور گوادر کے ڈیٹا کو بھی بند کردینے کے احکامات جاری کیے ہیںتاہم دوسری جانب حکومتی زرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہےتاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ گھمبیر سیکورٹی حالات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔