این ایف سی ایوارڈ،بلوچستان کو ایک کھرب56ارب روپے منتقل
این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب 56ارب روپے منتقل ہوئے ہیں ۔وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی)ایوارڈکے تحت مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاق سے صوبوں کو مجموعی طورپر15کھرب،65 ارب، 14کروڑ اور50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو7کھرب، 59 ارب، 83کروڑ، 70لاکھ روپے،سندھ کو3 کھرب، 91ارب، 27کروڑ60لاکھ روپے،خیبرپختونخواکو2 کھرب،57ارب، 22کروڑ20لاکھ روپے اوربلوچستان کوایک کھرب، 56 ارب،81کروڑ روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے صوبوں کومجموعی طورپر13کھرب، 70ارب، 44کروڑروپے کے فنڈز منتقل ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی کے تحت پنجاب کو 5کھرب، 25ارب، 88کروڑ،60لاکھ روپے، سندھ کو دوکھرب، 61ارب، 54کروڑ،50لاکھ روپے، خیبرپختونخواکوایک کھرب، 77 ارب، 63کروڑروپے اوربلوچستان کو ایک کھرب، 23 ارب، 70کروڑ،80لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے تھے۔مالی سال 2024 کے درمیان این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق سے صوبوں کومجموعی طورپر52کھرب،63 ارب، 62کروڑروپے 70لاکھ روپے کے فنڈزکااجرا ہواتھا۔