کوئٹہ ،پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ،12افراد زخمی

کوئٹہ ،پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ،12افراد زخمی

کوئٹہ شہر میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے حالات کشیدہ شہر میدان جنگ بن گیا پولیس صافی سمیت 12افراد زخمی ہوگئے آنسو گیس شیلنگ و احتجاج درجنوںمظاہرین گرفتار ریڈزون سیل گراونڈ کے مرکزی دروازے پرکنٹینر لگا کر سیل کردیا روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم مریضوں کو ہسپتال جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑاسید صادق آغا کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں جلسہ عام کا اعلان کر رکھا تھا ہاکی گرانڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے، ہاکی گرانڈ کے مرکزی دروازے کو بھی جلسے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے، جبکہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پرکنٹینرز لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق امن و امان کے خدشات ہیں اور سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا،

خلاف قانون اگر کوئی بھی اقدام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب اسٹیڈیم ہاکی گرانڈ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں جبکہ حکومت نے کھیلوں کے گرانڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہےپی ٹی آئی کارکنوں کی ہاکی گراﺅنڈ میں جانے کی کوشش پولیس کی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی ترجمان سول اہسپتال وسیم بیگ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ و ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کرکے اضافی طبی عملے کو طلب کر لیا ہاکی گروانڈ تصادم کے 12 زخمیوں کو شعبہ حادثات سول ہسپتال کوٹہ میں ابتدای طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹرکوئٹہ منتقل کر دیا گیا مظاہرین کی پتھراوسے پولیس اہلکاروں اور ڈیلی قدرت سے وابستہ صحافی زخمی صحافی خالق خان کے پاﺅں پر چوٹیں آئی ہیں

درجنوں کارکن کو گرفتار کرکہ نامعلوم جگہ منتقل کردیاہاکی گراونڈ کے مرکزی گیٹ پرکنٹینر لگا کر سیل کردیا پولیس نے وزیر اعلی اور گورنر ہاوس جانے والے راستوں کو بند کر کہ ریڈزون کو بند کردیا روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم روڈ بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال جانے والے مریضوں کو ہسپتال جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑادوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید صادق آغا کو پولیس نے تا حکم ثانی نظر بند کردیا گیاگزشتہ شب پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ ،رہائش گاہ اور کیمپ آفس پر چھاپے،گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیاپولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ ،سید صادق آغا کی رہائش گاہ کا محاصرہ ،رابطے بھی منقطع کردئیے گئے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں