سید یوسف رضا گیلانی کا وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد اظہارِ خیال
اس موقع پر درخواستوں پر کارروائی اور فیصلہ کرنے کے لیے صدر پاکستان کے نامزد امیدوار جسٹس (ر) عرفان قادر بھی موجود تھے
گزشتہ چھ ماہ میں صدر پاکستان نے اپنے نامزد امیدوار کے ذریعے سیکڑوں مقدمات کا فیصلہ کیا، قائمقام صدر
ایوانِ صدر نے ایگزیکیٹیو کی بد انتظامی کے خلاف پسماندہ طبقات، بیواؤں، معذور افراد بشمول اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کیا، قائمقام صدر
حالیہ دنوں میں مقدمات کا اس طرح فوری طور پر نمٹنا بے مثال ہے، قائمقام صدر
شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ٹیکسیشن اور بینکنگ سیکٹر میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا گیا، قائمقام صدر
وفاقی سطح پر محتسب کے ادارے، بشمول صدر کے نامزد کردہ اعلیٰ ترین فورم نے، وفاقی حکومت کے تمام محکموں، خود مختار اداروں اور دیگر سے متعلق امور میں ایگزیکٹو کی بدانتظامی کے خلاف عام لوگوں کو ریلیف فراہم کیا، قائمقام صدر
وفاقی محتسبوں اور صدر کے دفتر کے ذریعے ہر سال دو لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا جا رہا رہا ہے، قائمقام صدر
میڈیا لوگوں میں محتسب کے دفاتر بارے آگاہی پیدا کرے، قائم مقام صدر
محتسبوں کے ذریعے بڑی تعداد میں شکایات کا پہلے ہی ازالہ کیا جا چکا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ازالہ کیا جائے گا، قائمقام صدر