کوئٹہ میں قائم محکمہ تعلیم کے 6سو78 اسکولوں میں سے 1سو49 اسکولوں کے غیر فعال ہونے اور پچیس اساتذہ کا پچھلے دو سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہنیکا انکشاف ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں آر ٹی سی ایم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں پچیس اساتذہ ایسے ہیں جو دو سال سے مسلسل غیر حاضر ہیں انکے خلاف کمیٹی بنائی گئی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان پچیس اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنیکے احکامات جاری کریگی.
اس دوران کوئٹہ میں موجود 6سو.(78) اسکولوں کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 149 نان فنکشنل اسکول ہیں۔اسکے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ رپورٹ کئے جائینگے جو بھی مسلسل غیر حاضر رہیں گے اور وہ اساتذہ جو کہیں اور بیٹھ کر تنخوائیں لے رہے ہیں یا وہ اساتذہ جنہوں نے عیوضی اساتذہ کو اپنے جگہ رکھا ہوا ہو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جائینگی.