کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئیں، پچھلے 7 ماہ کے دوران محکمہ صحت کیجانب سے ہسپتالوں کیلیے ادویات کی خریداری نہ ہوسکی۔سرفراز بگٹی کیجانب سے پندرہ روز قبل ادویات کی فراہمی کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ادویات کی قلت کے مسئلے پر محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ادویات فراہم کرنیوالی کمپنیوں سے معاہدہ ہوگیا ہے، پندرہ دن میں کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ادویات دستیاب ہونگی۔بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں رواں سال اپریل سے پہلے ہی ادویات ختم ہوگئی تھیں

جسکے بعد رواں سال کے بجٹ میں ادویات کی خریدی کیلیے 2 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم ادویات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو ادائیگی نہ ہونیکے باعث انھوں نے احتجاجاً دواؤں کی سپلائی روک دی تھی۔اس ضمن میں ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل نے بتایا کہ ادویات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ ہوگیا ہے،پندرہ روز میں کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں اور 1 ماہ میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو ادویات مہیا کردی جائینگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں