قبضہ مافیاءکو کسی صورت نہیں چھوڑینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

قبضہ مافیاءکو کسی صورت نہیں چھوڑینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

قبضہ مافیاءکو کسی صورت نہیں چھوڑینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قبضہ مافیاءکے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقبوضہ اراضیات واہ گزار کرانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں لینڈ مافیاءکے خلاف کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ اور چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں قبضہ مافیاءکے خلاف درج ہونے والی شکایات پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لینڈ مافیاءکے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے قبضہ مافیاءسے تمام مقبوضہ اراضیات واہ گزار کرانے کی ہدایت کی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں قبضہ گیروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چشمہ اچوزئی میں قبضہ مافیاءسے اراضی واہ گزار کرالی گئی اور چھ مساجد اور چار مدارس کے علاوہ تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں مقبوضہ اراضی پر دوبارہ تعمیرات کو روکا جاررہا ہے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں