کوئٹہ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔کوئٹہ میں ٹماٹر فی کلو دو سو سے ڈھائی سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی فی کلو میں (70) روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت (150) روپے کلو تک پہنچ گئی۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں سبزی سیزن ختم ہونیکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے، انھوں نے آنیوالوں دنوں میں سبزی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.28 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 15.02 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق 17 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 9ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اسکے برعکس (19) اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ رفتہ میں پیاز کی قیمت میں 7.02 فی صد، کیلا 2.83 فیصد، گڑ 1.82 فیصد، آلو 1.15 فیصد، دال ماش 0.72 فی صد، اری چاول 0.40 فیصد، چینی0.27 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.09 فی صدکی کمی ہوئی۔اسکے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 26.24 فیصد، دال مونگ 9.86 فیصد، دال چنا 3.15 فیصد، آٹا 2.10 فیصد، ڈیزل 2.01 فیصد، ایل پی جی 1.50 فیصد، لہسن 1.31 فی صد، چکن 0.96 فی صد، انڈے 0.68 فی صد، سرسوں کا تیل 0.65 فی صد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.35 فیصدکی کمی ہوئی۔