گورنر کے پی نے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بڑی دھمکی دیدی

گورنر کے پی نے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بڑی دھمکی دیدی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نو مئی کے جو جو اصل ملزم تھے وہ تو کے پی کے وزیراعلیٰ بن گئے۔ میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کم کی، وزیراعظم سے صوبے کے مسائل پر بات کی ہے۔گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے اور مرکز اورکے درمیان پل کا کردار اداکرونگا، امید ہے مستقبل میں ایسا ہی رویہ رہا تو وفاق کی جانب سے مسئلہ حل ہو جائیگا.

گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں کہ گورنر ہاؤس آئیں، صوبے کی ترقی اور امن کیلئے مل کر بیٹھیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کہا تھا دلائل کیساتھ وفاق سے بات کرے اور اپنے مسائل بتائیں مگر وہ ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسئلےکا حل نہیں نکلتا تھا۔گونر کے پی فیصل کریم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگےتو ہم گفتگو کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کے ذریعے آنا چاہتے ہیں تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا نو مئی کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ نومئی کےجو اصل ملزم تھے وہ تو کے پی کے وزیراعلیٰ بن گئے

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں