پشاور کے جنرل ایریا میں آپریشن،پانچ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید

پشاور کے جنرل ایریا میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 فوجی جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا، اسی دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 3 دہشت گرد بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے،

رحیم یار خان کے رہائشی پچیس سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور ایک اور کرک کے بہادر فرزند 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے بے مثال قربانی دی اور شہید ہوگئے.کیپٹن حسنین جہانگیر شہید نے4 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔اسی طرح حوالدار شفیق اللہ شہید نے اٹھارہ سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں