وزیراعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کاپہلا دورہ ہے۔وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرینگے، وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں