کوئٹہ،مشہور اداکارہ ماہرہ خان پر حملہ کرنے والا شخص منظرِعام پر؟
پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹیول میں نامعلوم چیز سے خطرناک حملہ کرنے والا شخص منظرِ عام پر آگیا ہے ۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماہرہ خان منعقدہ ‘کوئٹہ لٹریچر فیسٹیول’ میں بطورِ مہمان شریک ہوئی۔اداکارہ اسٹیج پر وجاہت رؤف کیساتھ بیٹھیں گفتگو کر رہی تھیں کے شرکاء کی جانب سے کوئی چیز اسٹیج پر پھینکی گئی جس پر ماہرہ خان اچانک سے ڈر گئیں
اور چونک اٹھیں اور یہ کہا کہ یہ تو غلط ہوگیا،اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو ناصرف اداکارہ کے مداح بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر انکا ساتھ دیا اور واقعہ کی مذمت بھی کی۔جہاں ہر کوئی یہ جاننے کیلئے متجسس تھا کہ آخر ماہرہ خان پر حملہ کرنے والا کون تھا اور اس نے اسٹیج پر کیا چیز پھینکی؟ ایسے میں پاکستانی مزاحیہ اداکار علی گُل پیر نے ایک ویڈیو ف ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں اس شخص کا انٹرویو شامل ہے۔دراصل علی گُل پیر کی یہ ویڈیو ان کے بقیہ کانٹینٹ کی طرح صرف مزاح پر مبنی ہے اور ویڈیو میں وہ خود ہی ماہرہ خان پر حملہ کرنے والا شخص بننے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں علی گُل پیر بطور حملہ آور کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ‘ میں نے کوئی چیز نہیں پھینکی بلکہ ماہرہ خان کیلئے اپنا نمبر پھینکا’۔مزید ویڈیو دیکھیں
مزید بہترین خبروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل فولو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaTe3wn7dmeTLhwuDF27
میں توقع نہیں کرسکتاکہ نہوز چینل پہ ایسی سستی کامیڈی دیکھنے کو ملے گا، مطلب آئندہ؛ تھمب نیل پہ کلک نہ کریں،
محترم ٹیشن میں ذرہ ریلکس بھی ہونا چاہیے شوبز ہے ہی کامیڈی