بشکیک واقعہ کیا ہے

بشکیک واقعہ پر اسحق ڈار نے کرغستان حکومت کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی

بشکیک واقعہ پر اسحق ڈار نے کرغستان حکومت کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بشکیک میں پیش آنے والے واقعہ اور پاکستانی طلبا پر حملوں سے متعلق حقائق جاننے کیلئے 1 انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائیگی،
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن محمد سلیم ہونگے.انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی تعین کریگی کہ یہ واقعات کس وجہ سے پیش آئے اور کرغزستان میں پاکستانی مشن نے اس معاملے پر اپنا فرض کس حد تک نبھایا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کمیٹی دو ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کس طرح پیش آیا؟

انہوں نے بتایا کہ آج شام تک کمیٹی کے قیام سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ انہوں آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس اجلاس کے دوران کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بشکیک واقعہ اور پاکستانی طلبا سے متعلق معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.انہوں نے کہا کہ ملاقات میں کرغز وزیر سے درخواست کی کہ میں خود بشکیک جاکرہسپتال میں داخل پاکستانی طلبا اور شہریوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایس سی او اجلاس کے بعد وہ بشکیک گئے ہیں اور ہسپتال میں پاکستانی شہریوں سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے بشکیک پہنچنے پر کرغز وزیر خارجہ سمیت  زخمی پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہزیب اور پاکستانی طلبا سے ملاقاتیں کیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں کرغز وزیر خارجہ کلوبایف ژین سے ملاقات کے دوران کرغز وزیر خارجہ نے فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، ان پر مقدمہ چلانے اور سزا دینے کا وعدہ کیا۔کرغز وزیر خاجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہزیب کی پاکستان واپس آنے کی خواہش پر اسحاق ڈار نے انہیں اپنے ساتھ خصوصی طیارے میں وطن واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔

کے پی حکومت بجٹ کس دن پیش کریگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں