کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر حملہ، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے ہاسٹل پر مقامی لوگوں کی جانب سے حملے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے،

کرغزستان میں طلبہ پر حملے کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

پاکستان طلباء کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک گھروں میں رہیں، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ رہے ہیں. کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آگئے اور مشتعل کرغیز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ کردیا جس میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

بیوٹمز کوئٹہ میں ماہرہ خان پر حملہ،ویڈیو وائرل

Author

اپنا تبصرہ لکھیں