دکی؛ مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ،متعدد افراد زخمی

دکی؛ مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ،متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں نجی کوئلہ کان پر دہشت گردوں کا حملہ دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ نجی کوئلہ کان میں رات گئے پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا اورفائرنگ کے نتیجے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتےہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جوابی فائرنگ پرحملہ آور فرار ہو گئے،حملہ آوروں نےکانکنوں کو اغواء کرنےکی بھی کوشش کی تاہم کوشش بھی ناکام بنادی،زخمی کان کنوں اورامن فورس کے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،مزید تحققیات اورحملہ آوروں کی تلاش کے لئےسرچ آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دکی میں مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ افراد کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

قلات: پہاڑی سلسلوں میں جیٹ طیاروں کی پروازیں

مسلح جتھے کے افراد سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔حملہ گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد میر عثمان ترین کول مائنز پر ہوا۔سلح افراد نے موٹرسائیکل پر گشت کرنے والے سرکاری حمایت یافتہ مسلح افراد پر فائرنگ کئے جس سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بعدازاں رہائشی کمروں پر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے مارچ میں کول مائنز کمیٹی کا اجلاس ایف سی چھاؤنی دکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی فوج کے افسران، کول مائنز اونرز اور آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کوئلہ کانکنوں کے اغواء اور اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تدارک کے لئے مسلح گروہ تشکیل دیا جائے گا جو پاکستانی فورسز کے ساتھ ملکر کول مائنز کی حفاظت یقینی بنائے گی اور اسکے علاوہ ہر پیٹی ٹھیکیدار سمیت ہر کان مالک اپنے ہالج پر ایک پرائیوٹ سیکورٹی اہلکار تعینات کرکے سرچ لائٹ کو یقینی بنائے گا۔خیال رہے بلوچستان کے کوئلہ کانوں سے ایک بڑی رقم پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کو سیکورٹی دینے کے حوالے سے جاتی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہ۔سال 2019 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ آر سی پی مشن کو پتہ چلا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز فی ٹن پیداوار پر سیکیورٹی محصول وصول کرتی ہیں جوسرکاری طورپرلاگو نہیں ہے اور کانوں کے مالکان اور مزدور یونینوں کی نظرمیں یہ بھتہ ہے۔

سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا،وجہ سامنے آگئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں