بلوچستان کے معدنی وسائل کوجدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے،صدر آصف علی زرداری

بلوچستان کے معدنی وسائل کوجدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے،صدر آصف علی زرداری

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دورے کے موقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کو خوشحال بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرینگےصدرمملکت نے خطاب میں کہا کہ، بلوچستان کی بنجرزمینوں کو مو¿ثرحکمت عملی سے سیراب کرینگے ، بلوچستان کی زمینوں کوزرعی پیداوارقابل بنانےکی کوشش کرینگے بلوچستان معدنی وسائل اورساحلی پٹی کی بدولت اہمیت کاحامل ہے،۔کوئٹہ میں صدرمملکت آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کوترقی وخوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،

کچے کے ڈاکوﺅں کیخلاف بگٹی قبائل کا آپریشن کتنا بڑا تھا؟

زرداری نے کہا کہبلوچستان کے معدنی وسائل کوجدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے صوبوں کوحقوق دینے کیلئے ہمارے دورمیں18ویں ترمیم پاس کی گئی، 18ویں ترمیم سے تمام صوبوں کوفائدہ پہنچا، ۔آصف علی زرداری نے مذید کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے کم آمدن والے خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں، کوشش ہے بی آئی ایس پی جیسے پروگراموں کومزیدوسعت دی جائے، بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ صدرآصف زرداری نے خطاب میں کہا کہ ?بلوچستان میں تیل اورگیس موجودہیں، ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پراستوارنہیں کیا، اب وقت ہے قدرتی وسائل کونکال کرملکی معاشی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔

سعودی سرمایہ کاروں روکاوٹ سے پاک کاروبار دوست ماحول کا وعدہ

Author

اپنا تبصرہ لکھیں