مرغی سستا ہوگیا
برائلر مرغی کا گوشت سستا ہونے کے بعد 563 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے کی کمی ہو گئی۔لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی قیمت 145 روپے کلو، آلو 75، ٹماٹر 65، سبز مرچ کی 95 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے
جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 240 روپے ہو گئی ہے۔مٹر 190، گھیا کدو 80، گاجر چائینہ 53، کریلا 105 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، سیب کالا کولو کی قیمت 290 روپے، امرود 120روپے، اسٹرابیری کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔، کھیرا فارمی 50 روپے فی کلو
،ادرک 590، لہسن 630،میتھی 95، بینگن 90، پھول گوبھی 120، شلجم 30 روپے فی کلو، شملہ مرچ 44 اور لیموں چائنہ کی قیمت 225 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔خربوزے کی فی کلو قیمت 95 روپے، گرما 70، تربوز 50، کھجور ایرانی کی 415 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مرغی سستی ہوگئی۔۔
اسلام علیکم ۔ نہیں بھائی کہاں سستی ہوئی کوئٹہ میں 750 کلو کوشت تھا اتوار کو اور اب 3 دن سے دکانیں بند ہیں۔
اب ہوگا انشاء اللہ دو تین دن تک