کوئٹہ ، مرغی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

کوئٹہ ، انتظامیہ کی جانب سے مرغی کا نیا نرخ، پولٹری شاپس احتجاجاََ بند

صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے مرغی کے زائد قیمتوں کا نوٹس لینے اور پو لٹری شاپس کو نیا نرخ دینے پر پو لٹری شاپس ما لکان برا ما ن گئے اور انہوں نے احتجاجا اپنی دکا نیں بند کر دی ،دوسری جا نب عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے مرغی گو شت کی زائد قیمتوں کا نو ٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پولٹری شاپس بند ہو نے سے انہیں کو ئی فرق نہیں پڑتا کیو نکہ اس وقت بیل اورگا ئے کے گو شت کے نرخ اور مرغی گوشت کے ریٹس تقریبا ایک جیسے ہیںانتظامیہ پولٹر ی شاپس والوں کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلا ف ورزی ،کم وزن اور زائد قیمتوں با رے ایک نہ مانے اور ان کے خلا ف کا رروائیاں جا ری رکھیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق پو لٹری شاپس ما لکان نے عیدالفطر کے موقع کو غنیمت جا ن کر عوام کو دونوں ہا تھوں سے لوٹنا شروع کر دیا تھا

پو لٹری شاپس ما لکان نے عید کے موقع پر عوام کی مشکلا ت کا بھر پو ر فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ان سے مرغی گو شت کے من ما نے ریٹس وصول کئے اور کو ئٹہ میں مرغی گوشت کے فی کلو 8سو 50سے 900روپے تک وصول کئے جبکہ دور دراز علا قوں میں اس سے بھی زیا دہ چھری عوام پر چلا ئی گئی ، عید الفطر کے بعد ہفتے گزر جا نے کے بعد جب ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکا یا ت کے پیش نظر مرغی گو شت کے من ما نے ریٹس کا نوٹس لیا اور انہیںمنا سب ریٹس دے کر زائد ریٹس وصول کر نے والوں کے خلا ف کا رروائی کا عندیہ دیا تو پولٹری شاپس ما لکان نے اس کا برا ما نا اور اپنی دکا نیںبند کر دی

علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی

ان کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی زیا دہ قیمت پر مل رہی ہے تو وہ اسے کم قیمت پر کیسے بیچ سکتے ہیں جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پولٹری شاپس مالکان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں عید کے موقع پرمصنو عی مہنگا ئی کا انہیں کچھ زیا دہ ہی مزہ آ گیا ہے اس لئے وہ اب ریٹس کم کر نے کو تیا ر نہیں ہم ضلعی انتظامیہ کے نو ٹس لینے کو قابل تحسین امر سمجھتے ہو ئے مطا لبہ کر تے ہیں کہ شہر میں زائد ریٹس لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلا ف ورزی کر نے والے پولٹری شاپس کے خلا ف کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ،

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پو لٹری شاپس ما لکان مرغیاںذبحہ کر نے کے بعد انہیں پا نی کے ٹبوں میں رکھتے ہیں جس سے گوشت کا وزن بڑھ جا تا ہے اور پو لٹری شاپس والوں کو زنا دہ منا فع مل جا تا ہے حالانکہ یہ حفظان صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے ایسا کو ئٹہ شہر کے نواحی علا قوں عالمو چو ک ،پشتو ن آ با د ، خروٹ آ با د ،سریا ب روڈ ، جوائنٹ روڈ ، شہر کے وسطی علا قوں فا طمہ جناح روڈ ، پرنس روڈ ، کا نسی روڈ ،نوحصار ، جناح ٹاﺅن ، شہبا ز ٹاﺅن ، سمنگلی و دیگر میں پو لٹری شاپس ما لکان بڑے بے خوف ہو کر کرتے ہیں اور جو پولٹری شاپس ما لکان مرغیاں پا نی کے ڈبوں میں نہیں رکھتے وہ دوسروں سے زائد قیمت وصول کر تے ہیں جن کا کو ئی نو ٹس لینے والا نہیں ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولٹری شاپس ما لکان ان سے صاف گوشت کی قیمت وصول کر تے ہیں تا ہم گو شت کو تولنے کے بعد ان کی صفا ئی کی جا تی ہے اس طرح انہیں کم وزن گوشت پکڑا دیا جا تا ہے اس پر اعتراض کر نے والے گا ہکوں کو چلے جا نے کا کہا جا تا ہے اور دھمکی دی جا تی ہے کہ جسے کہنا ہے کہہ دوں اور جو کر نا ہے کر لو ہم کسی سے نہیں ڈرتے ۔

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں