پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم

پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم

 وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک میں سمگلنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال اور اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کی نشاندہی پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا اور نشاندہی کیے گئے افسران کو فوری طور پر ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے متبادل مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آئٹمز کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ان کی نگرانی میں تیزی لانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے کسٹم حکام کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نگرانی کے لیے سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں