بجلی صارفین کیلئے بری خبر

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

ڈسکوز نے نیپرا کو دائر درخواست میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ درخواست مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی روشنی میں دی گئی تھی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست کی سماعت 26 اپریل کو ہوگی۔ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ کوئلے اور ایل این جی نے بالترتیب 10.74 فیصد اور 20.67 فیصد بجلی پیدا کی۔ جوہری توانائی نے 25.79%، ہوا کی توانائی 2.55%، اور شمسی توانائی کا 1.37% حصہ ڈالا۔ مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 73 ارب روپے کے لگ بھگ تھی۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو بجلی صارفین پر اربوں روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔

بڑی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی

نوشکی واقعہ، حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں