عیدالفطر کی 4 تعطیلات کا اعلان
وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ کچھ روزسے وزارت داخلہ کے نام سے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر 9 اپریل تا 12 اپریل یعنی منگل سے جمعے تک چھٹیاں ہوں گی۔اپنے ایک بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن ‘جعلی’ ہے۔خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی اگر چاند نظر نہ آیا تو 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔