بشام حملے کی دوسری رپورٹ نے اہم راز سے پردہ فاش کردیا

بشام حملے کی دوسری رپورٹ نے اہم راز سے پردہ فاش کردیا

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کے حوالے سے دوسری رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ چینی باشندوں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں اور لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف دونوں نہیں تھی۔ بدقسمتی سے اس حملے میں جان کی بازی ہارنے والے چینی شہریوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جائے واردات کی فضائی تصویر بھی حاصل کر لی گئی ہے اور تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر ہے۔

جائے وقوعہ سے دور تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں گر گئی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی کے پرزے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

آئی فون صارفین کیلئے بُری خبر

شہریار آفریدی نے بڑی شخصیت کو دھمکی دیدی

Author

2 تبصرے ”بشام حملے کی دوسری رپورٹ نے اہم راز سے پردہ فاش کردیا

اپنا تبصرہ لکھیں